عاطف اسلم کی خوبصورت انداز میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

16  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)معروف گلوکارعاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارا کی سالگرہ کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت اور پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا۔گلوکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس کا کیپشن لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔

عاطف اسلم نے یہ تصویر اپنی اہلیہ کے سالگرہ کے موقع پر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سارا کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔۔ الحمداللہ۔گلوکار نے کیپشن میں اہلیہ سارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں تمھارا بے حد شکر گزار ہوں کہ تم میری زندگی کی ساتھی بنیں، اور  صبر کے ساتھ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو، سالگرہ مبارک ہو۔یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارا کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں اور مداح ان کی جوڑی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔عاطف اسلم کے اس پیغام پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ان کے خوبصورت پیغام کو بے حد سراہا۔یاد رہے کہ حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے شہنشاہ قوال مرحوم نصرت فتح علی خان کی مشہور حمد گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کی گئی جسے نہ صرف پاکستان بلکہ ان کے سرحد پار مداحوں نے بھی بہت حد پسند کیا ۔عاطف اسلم نے حمد ’وہی خدا ہے‘ انتہائی عقیدت سے پڑھی جسے ریلیز ہونے کے کچھ ہی دیر میں یوٹیوب پر ایک لاکھ 32 ہزار مرتبہ سنا گیا تھا اور اب اس حمد کو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ سنا جا چکا ہے۔عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں مشہور صوفیانہ کلام “تاجدار حرم” پڑھا تھا جسے سب سے زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…