جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اداکارہ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی ماں قرار دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ جڈا پنکیت اسمتھ نے پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو روحانی ماں قرار دے دیا۔جڈا پنکیت نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے بیرون ملک میں ہونے والے کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں

جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے صوفی گلوکارہ کو اپنی روحانی ماں بھی قرار دیا۔جڈا پنکیت کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ عابدہ پروین کے ساتھ انتہائی گرم جوشی کے ساتھ گلے ملتی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے اوپر عابدہ پروین سے محبت کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ رواں سال کی ابتداء  میں جڈا پنکیت اسمتھ نے صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں کوک اسٹوڈیو میں گایا ہوا دونوں گلوکاروں کا گیت  ’چھاپ تلک‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی اور یہ بھی کہا کہ اس گیت کے بول ضرور پڑھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…