کراچی(این این آئی) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ گلوگاری کے ساتھ اب فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بغیر کسی کی مدد کے اپنے دم پر غریبوں کے لییمفت دواخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ وہ بہت جلد غریب اور
مستحق لوگوں کے لیے بغیر کسی بیرونی امداد کے مفت ڈسپنسری قائم کرنے جارہی ہیں۔ ڈسپنسری اورادویات کا خرچہ انہوں نے اپنے کنسرٹس سے ہونے والی کمائی سے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’لوگ دوسروں سے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں، میں اپنی کمائی سے کروں گی۔رابی پیرزادہ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت سراہاجارہا ہے اور لوگ ان کے فلاحی کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔