جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سب سے بڑا ذہنی مریض ٹرمپ ہے امریکی گلوکارہ ریحانہ کی امریکی صدر پر شدید تنقید

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ نے امریکی صدرٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔گلوکارہ ریحانہ نے ایک مشہور فیشن جریدے کو انٹرویو میں سیاہ فام کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ بیان پر مزید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تباہ کن عمل ہے، لوگ قانونی طور پر خریدے گئے جنگی ہتھیاروں سے ہلاک ہورہے ہیں، یہ معمول کی عام بات نہیں۔

اور نہ ہی اسے عام بات تصور کیا جانا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے جلد کی رنگت کی بنیاد پرتفریق کی ہے جو کہ لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ریحانہ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک نسل پرستانہ عمل ہے اسی ہتھیار کے ساتھ کسی عرب شخص کو اسی وال مارٹ میں کھڑا کردیں اس پر ٹرمپ بیٹھے نہیں رہیں گے اور اسے عام حالات کی طرح دماغی خلل سے تعبیر نہیں کریں گے، دراصل امریکا کا سب سے بڑا ذہنی مریض امریکا کا صدر بن گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…