جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

معروف پاکستانی اداکارہ نے چند سال قبل خود کشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چند سال قبل اپنی زندگی اپنے ہاتھوں ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔33 سالہ اداکارہ نے یہ اعتراف دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شدید نفسیاتی دھچکے سے پیدا ہونے والی کیفیت یا پی ٹی ایس ڈی کا ماہرین نفسیات سے علاج کرایا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا آج عالمی دماغی صحت کا دن ہے، اسی مہینے، 6 سال قبل میں نے خودکشی کی کوشش کی، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ بچ گئی اور شدید پی ٹی ایس ڈی کے لیے ای ایم ڈی آر کو استعمال کیا۔ان کا کہنا تھامیں آپ سب سے زور دیتی ہوں کہ ذرا زیادہ وقت تک رکیں اور ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے رجوع کریں، کیونکہ حالات کبھی بھی بدل سکتے ہیں۔کچھ عرصے قبل اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں 2 بار کینسر کا سامنا ہوا تھا اور اس کی وجہ سے وہ عمر میں اضافے پر شکرگزاری محسوس کرتی ہیں۔17 سال کی عمر میں گاڑی کے حادثے کے بعد ان کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچا تھا جبکہ وہ شدید فوڈ الرجیز کا بھی شکار رہ چکی ہیں۔رواں سال اپریل میں انہوں نے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں ایک سیمینار کے دوران خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں ایسے وقت میں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پروفیشنل کیریئر میں کچھ تجربہ حاصل کر چکی تھیں۔فیشن میگزین ’ہارپر بازارا‘ کے مطابق جمیلہ جمیل نے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ جب برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئیں اور ہولی وڈ میں کام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تب انہیں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔جمیلہ جمیل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی قبائلی، موٹی اور عمر رسیدہ ہیں۔برطانوی و امریکی اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ لوگوں کی ایسی باتیں سنتیں تو آج یہاں نہیں ہوتیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…