تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی بجائے سکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی : مسعود اختر

11  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی بجائے سکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،اچھالکھنے والوں کے ساتھ سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر آنا ہو گا تبھی نتائج حاصل ہو سکیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دو ڈرامے کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ سینئر اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے مسلسل کام کرنے سے اسٹیج ڈرامے میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کو بچانے کے لئے کسی نہ کسی کو لازمی آگے آنا ہو گا ورنہ جس تیزی کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت کھو رہا ہے مستقبل میں یہ بھی فلم انڈسٹری کی طرح زوالی کا شکار ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ کہا جاتا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے آنے والے رقص دیکھنا چاہتے ہیں ،لیکن ایک بڑی تعداد جو اچھا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے ان کا کسی کو خیال نہیں اس پر بھی سوچ بچار کرنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…