شوہر نے بیماری کو شکست دی، نک جونس کی گرویدہ ہوں : پریانکا چوپڑا

10  اکتوبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر نک جونس کی گرویدہ ہوں، ان سے سیکھ رہی ہوں کہ کس طرح سے مصروف ترین زندگی کے باوجود انہوں نے اپنی بیماری کو شکست دی۔امریکی شو ’دی ویو‘ میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو نیند سے بیدار ہو کر

اکثر شوہر نک جونس کو چیک کیا کرتی تھی کہ ٹھیک سے سو رہے ہیں یا نہیں کیونکہ نک 13 سال کے تھے تو شوگر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، نک نے دلیری سے بیماری کا مقابلہ کیا اور اسے مات دی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی گرویدہ ہوں کہ اتنی چھوٹی عمر میں بیماری کے تشخص کے باوجود انہوں نے بیماری کو شکست دی اور خود کو سنبھالا۔پریانکا چوپڑہ نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ شوہر کی بیماری سے متعلق مکمل عادات جاننے میں تھوڑا وقت لگا، نک کمال کی حس رکھتے ہیں ان کے خون میں قدرتی انسولین کی افزائش نہیں ہو رہی تھی وہ جانتے تھے کہ مجھے کب اور کون سی دوا لینی ہے، نک اس بیماری سے متعلق بہت محتاط رہتے تھے اور پہلے ہی سے اپنا شوگر لیول درست رکھنے کے لیے ادویات استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی گلوکار نک جونس نے پچھلے دنوں اپنی شوگر کی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس حد تک شوگر تھی کہ وہ تقریباً کوما میں چلے گئے تھے۔ایک انٹرویو میں گلوگار نک جونس کا کہنا تھا کہ 13 سال کی عمر میں معلوم ہوا کہ شوگر (ذیابیطس ٹائپ 1) کے مرض میں مبتلا ہوں، اگر وہ ایک دن اور ہسپتال نہ جاتے تو شاید آج اِس دنیا میں نہ ہوتے۔وہ اپنے والدین سے مسلسل پوچھتے رہتے تھے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے؟ کیونکہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی اس بیماری سے بچ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…