بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹ نمائش کا انعقاد

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں برصغیر کی مایہ ناز گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے آرٹ نمائش منعقد کی، ملکہ ترنم کے نواسے اور نواسی نے ان کا یادگار گانا بھی گنگنایا۔دلربا آواز کا جادو جگا کر برصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں اپنا نام ابد تک درج کروا دینے والی مایہ ناز پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں۔ کراچی میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے لیجنڈ گلوکارہ کو آرٹ کی زبان میں خراج عقیدت پیش کیا، اپنی والدہ سے بے پناہ

چاہت کی بناء پر اس آرٹ کلیکشن کو محبت نامے کا نام دیا۔نمائش میں خوبرو گلوکارہ کے مختلف موڈ نظر آئے۔ اپنی بیٹی کو سینے سے لگائے مامتا کا اظہار، کہیں کسی گہری سوچ میں ڈوبی ان کی غزالی آنکھیں اور کہیں اپنے مخصوص انداز میں بنی سنوری حسینہ کا دلفریب انداز، نور جہاں ہر روپ میں اپنی مثال آپ تھیں۔نمائش میں نورجہاں کی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں نے بھرپور شرکت کی اور انکا یادگار نغمہ بھی گنگنایا۔ یہ خوبصورت آرٹ نمائش 17 اکتوبر تک کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…