منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم’’دْرج‘‘ پر پابندی منصوبہ بندی اور ذاتی رنجش ہے : شمعون عباسی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی آنے والی فلم ’ دْرج‘ کی ریلیز پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم پر پابندی مکمل منصوبہ بندی اور ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔شمعون عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابتداء میں فلم سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ سےکلیئر ہوگئی تھی تاہم سینٹرل بورڈ کی جانب سے بغیر اطلاع دیے اچانک ہی پابندی عائد کردی گئی، اس ضمن میں مزید معلومات حاصل کیں۔

تو ایکسرٹیفکیٹ دیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ فلم میں ’ آدم خوری ‘ کا مواد شامل ہے جو کہ ہماری ثقافت اور روایت کے بر خلاف ہے اس لیے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے ، مجھے یہ بتایا جائے کہ جو فلمیں دکھائی جا رہی ہیں کیا وہ ہماری ثقافت کا حصہ ہیں؟شمعون عباسی نے کہا کہ میں اب تک سمجھ ہی نہیں پا رہا کہ فلم کی منسوخی کی اصل وجہ کیا ہے؟ کیوں کہ فلم میں کوئی بے ہودہ اور نامناسب مواد شامل نہیں، نہ کوئی غیر اخلاقی بات اور نہ تشدد کا کوئی سین ہے، حتیٰ کہ اگر ایک کوئی ایسی بات بھی ہے تو مجھے بتایا جائے میں اسے فلم سے ہٹا دوں گا۔شمعون عباسی نے تمام معاملے کو ذاتی رنجش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ کچھ لوگ انتظامیہ کو ان کے احاطے میں لگے فلم کا ٹریلر اور پوسٹ ہٹانے کے لیے دھمکا رہے ہیں اور عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے بلکہ یہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی ہے۔واضح رہے کہ فلم میں شمعون عباسی اور شیری شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 اکتوبر کو ریلیز کی جانی تھی جب کہ خلیجی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور ڈنمارک میں 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…