ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سماعت سے محروم ڈرمر کی کہانی’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ اعلیٰ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی ہولی وڈ اداکار رز احمد کی میوزیکل ٹریجڈی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں اعلیٰ ایوارڈ اپنے نام کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں رز احمد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو ایک باصلاحیت

ڈرمر کے طور پر دکھائی دیے ہیں۔رز احمد نے فلم میں ایک ایسے ڈرمر کا کردار ادا کیا ہے جو اچانک سننے کی صلاحیت سے محروم بن جاتے ہیں، تاہم پھر بھی وہ ڈرم بجا کر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔فلم کو گزشتہ ماہ کینیڈا میں ہونیوالے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا اور فلم نے وہاں نے بھی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ تاہم اب فلم نے ‘زیورچ فلم فیسٹیول‘ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ’ساؤنڈ آف میٹل‘ نے زیورچ فلم فیسٹیول کا سب سے اعلیٰ یعنی ’گولڈن آئی فار بیسٹ فلم‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔زیورچ فلم فیسٹیول میں ’ساؤنڈ آف میٹل‘ کے علاوہ بھی دیگر فلموں کو ایوارڈز دیے گئے۔اگرچہ پاکستانی نژاد رز احمد کی فلم بڑا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب گئی، تاہم رز احمد بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل نہ کر سکے۔’ساؤنڈ آف میٹل‘ کی ہدایات ڈیریس ماردر نے دی ہیں جبکہ اسے ایمازون اسٹوڈیو کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔فلم میں رز احمد کے علاوہ اولیویا کک، لورین رڈولف اور میتھیو امالرک سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کئے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…