جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں : ثناء جاوید

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثناء جاویدنے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ،اپنے کام کے ذریعے الگ اور منفرد پہچان بنانامیرا مشن ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت جاری ہے ۔ ایک انٹرویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ کسی شعبے میں ایک ہی وقت میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتے ہیں جو نیک نیتی سے محنت کی راہ پر چلتے ہیں اور ایک دن آتا ہے کہ وہ کامیابی کی منزل نہیں بلکہ منازل طے کرتے ہیں ۔ میں بھی انہی

لوگوںکی فہرست میں شامل ہوں اور ہر روز کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ اور منفردپہچان بنانا چاہتی ہوں اس کیلئے تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے جوکمٹمنٹ کرتی ہو ں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ ویسے شوبزکی دنیا میں حاسدین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن میں اس مرض میں مبتلا ہوں اور نہ کسی کا برا سوچتی ہوں بلکہ ہر کسی کیلئے دعا گو اور ا ن کی بھلائی چاہتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…