لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ انفنٹری روڈ کا نام لیجنڈ کرکٹر عبد القادر خان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عبد القادر نے کرکٹ کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی اور پاکستان میں ان کا حکومتی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا ۔ مطالبہ ہے کہ انفنٹری روڈ کا نام تبدیل کر کے اسے عبد القادر کے نام سے منسوب کر کے انہیںبھرپور خراج عقید ت پیش کرے ۔صوبیہ خان کی شادی لیجنڈ کرکٹر عبد القادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر سے ہوئی ہے ۔