اسلام آباد( آن لائن )کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا پہلا پرومو سامنے آگیا جس میں گلوکاروں نے موسیقی کی تاریخ پر بات کی۔پرومو میں موجود ہر گلوکار نے بتایا کہ موسیقی ان کے لیے کتنی اہم ہے اور وہ اس سیزن میں کیوں پرفارم کررہے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے کوک اسٹوڈیو شائقین کیلئے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے جنہیں مداحوں کی بیحد داد موصول
ہوتی آرہی ہے۔تاہم اس بار کے سیزن کا پرومو کافی مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے۔سیزن 12 میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز، کاشف دن، نمرا رفیق، قرالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔