اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حمزہ علی عباسی کی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی کہ مداح بھی دیکھ کر دنگ رہ گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )حمزہ علی عباسی صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیاست اور مذہب دونوں ہی پر اپنی رائے دینے کے لیے کافی فعال بھی رہتے ہیں۔لیکن حمزہ علی عباسی کے پاس ایک ایسا ٹیلنٹ بھی ہے جس کے بارے میں شاید سب نہیں جانتے۔حمزہ صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے موسیقار بھی ہیں جن کی ایک وائرل ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے۔ حمزہ علی گٹار بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں؟ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اداکار کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر

حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے گٹار پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی، جسے مداح بیحد پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی سے قبل اداکار احد رضا میر نے بھی قومی ترانے کی دھن گٹار پر بجائی تھی، جسے مداحوں کی بیحد داد ملی۔ان دونوں اداکاروں کی موسیقی کا انداز ضرور مختلف ہے تاہم دونوں ہی کے اس ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر ایک ساتھ 2018 کی فلم ‘پرواز ہے جنون’ میں کام کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…