لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ صائم علی ان دنوں علیل ہیں انہیںشدید بخار اورآنکھ میں سوجھ ہے،جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کوکچھ دن بیڈریسٹ کا مشورہ دیدیا، اداکارہ صائم علی کے ’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کینسل کردی گئی،مصنف وہدایتکار باسوچودھری کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے کچھ سین اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر عکسبندکئے جانے تھے،لیکن صائم علی کی
علالت کی وجہ سے فلم کی عکسبندی کوکینسل کردیا گیا،اس فلم میں صائم علی،سحرملک اورصفدرماہی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جبکہ فلم میں راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،مہراخترخان،باسوچودھری،اچھی خان،جاویدعالم،جاویدچودھری ودیگرفنکارشامل ہیں، یہ فلم جدیدترین ٹیکنالوجی پر بنائی جارہی ہے،پروڈیوسرنعیم خان اپنی فلم کوجلدازجلدریلیزکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ فلم ملکی وغیرملکی سینمائوں میں ریلیزکی جائیگی۔