جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈرامہ سیریل ’’کہیں دیپ جلے‘‘میں ساحر علی بگانے او ایس ٹی سانگ میں اپنی آواز کا جادو جگا دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ڈارمہ سیریل ’کہیں دیپ جلے ‘کے او ایس ٹی گانے نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ، عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی کی پروڈکشن کے اس سیریل میں عمران اشرف اور نیلم منیرخان مرکزی کردار کررہے جبکہ دیگر کاسٹ میں علی عباس، نازش جہانگیر، صبا فیصل، صبا حمید، علی انصاری، حماد فاروقی، مدیحہ رضوی، ندا ممتاز ، بینا چوہدری، شہزاد مختار اور فرح ندیم شامل ہیں۔ڈرامے کے گانے کی ویڈ یو مرکزی کرداروں کے درمیان پیا ر اور نفرت کے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔یہ خوبصورت گانا معروف گلو کار ساحر علی بگا نے گا یا ہے اور ان کی آواز نے گانے

کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔اس گانے کی کمپوزیشن بھی ساحر علی بگا نے ہی کی ہے۔گانے کی شاعری افسردگی کو بیان کر رہی ہے اور ساحر علی بگا نے گانے کے جذبات کو خوبصورتی سے گا کر بیان کیا۔ڈرامے کی کہانی قیصر حیات نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں، ڈرامے کی کہانی عمران اشرف اور نیلم منیر کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی دلچسپ کہانی ہے، ڈرامے کی کہانی معصوم اور خوبصورت ردا کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اپنی بھابھی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے پریشانی کا سامناہے، جو کہ اسے بدنام کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…