جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر سے متعلق بیان نہ دینے پر رابی پیرزادہ نے مہوش حیات کیلئے کیا الفاظ کہہ دیئے ؟ برس پڑیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم سے متعلق بیان نہ دینے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر اپنی اور مہوش حیات کی مشترکہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مہوش مجھ سے زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ میرے والدین مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں ’ بلی‘ جیسے آئٹم سانگ کروں اور خاص لوگوں سے دوستی کروں۔رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ مہوش حیات کا جتنا تجربہ ہے اتنا تجربہ میرا نہیں لیکن میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر

لب نہ کھولے خواہ کوئی بھی صورتحال ہو۔گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش حیات کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی ہیں۔ وہ اب پہلے سے زیادہ حسین ہوگئی ہیں جوکہ سچ بات ہے۔ در حقیقت میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے چہرے اور ہونٹوں کو بہتر کرسکوں بلکہ میرے نزدیک اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے سے بہتر یہ ہے کہ میں اس رقم سے کسی کی مدد کر دوں۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…