کراچی (این این آئی) ماڈل و اداکارہ سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ میرے خاوند شہروز اور میں نے بھی جوڑی کے طور پر فلموں اورڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ شہروز نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اب استحکام آ رہا ہے، ٹی وی فنکاروں
کی بڑی تعداد اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا البتہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے ایک فنکارہ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ گھر کی مصروفیات کی وجہ سے منتخب کام کو ترجیح دے رہی ہوں۔