نیویارک (این این آئی)امریکی عدالت نے نابالغ اور کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو ہراسانی کے لیے ایک سے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے الزام میں قید ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار، موسیقار، میوزک پروڈیوسر اور ریپر رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) کی ضمانت مسترد کردی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ ان کی ضمانت مسترد کی گئی، اس سے قبل ان کی ضمانت تین اگست 2019 کو بھی مسترد کردی گئی تھی۔انہیں پولیس نے رواں برس جولائی کے آغاز میں ہراسانی کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں انہیں ریاست میساچوٹس کی عدالت میں
پیش بھیکیا گیا تھا، تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔آر کیلی کو گرفتار کرکے نیویارک میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں 3 اگست 2019 کو انہیں نیویارک کی عدالت میں پیش بھی کیا گیا تھا مگر ان پر فرد عائد نہیں کی جا سکی تھی اور ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرکے انہیں پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر نیویارک کی عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ جب تک ان کا ٹرائل مکمل نہیں ہوجاتا تب تک انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔