ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کسمپرسی میں زندگی گزارنے والے ’’نستورجن‘‘کی کہانی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نوے کی دہائی کے بچوں کا پسندیدہ ٹی وی کردارنستور جن سب کامن بھاتا ہیرو تھا، پردہ اسکرین کا یہ کامیاب ہیروشہزاد قیصر حقیقت میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے ایک نسل کے ذہنوں پر راج کرنے والے اس فن کار کی کہانی دردناک اور سبق آموز ہے۔

مشہور زمانہ ڈرامے عینک والا جن میں کوئی پریشان ہوتا یا کسی کو چڑیل سے بچانا ہوتاتو نستور جن چٹکی میں ہر پریشانی دور کر دیتا، بچوں کا پسندیدہ کردار نبھانے والا یہ معروف اداکار اپنی حقیقی زندگی میں درپیش مشکلات دور بھگانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول نستور جادوگر بے گھر ہونے کے ساتھ مالی مشکلات کا شکاربھی ہے، کوئی بھی مددگار نہیں، کہتے ہیں عینک والا جن کا سیکوئل بنانے کے دھوکے میں تمام جمع پونجی لٹا بیٹھا۔شہزاد قیصر نے بتایا کہ کیا شکوہ کروں سب کچھ لٹا دیا وہ دوست ہی تھے جنہوں نے دھوکا دیا۔ حالات نے پانسہ پلٹا تو بیماریوں نے بھی آ گھیرا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی کے بچوں کا تعلیم جاری رکھنا بھی ممکن نہ رہا۔ان کی اہلیہ زیب شہزاد نے کہا کہ حالات ہی ایسے ہیں بچوں کو پڑھا نہیں سکتے ہمیں بھیک نہیں کام چاہئے۔صرف نستور جادوگر ہی نہیں عینک والا جن میں لازوال کردار ادا کرنے والے کئی دوسرے فنکار بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ بل بتوڑی ، زکوٹا جن بھی حکومتی عدم تعاون کی دہائی دیتے دنیا سے کوچ کر گئے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…