جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اقرا عزیز کی فلم نگری میں یاسر حسین کے ساتھ انٹری

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اب چھوٹی اسکرین کے بعد سلور اسکرین پر بھی یاسر حسین کے ساتھ انٹری دینے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔مشہور ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں جاندار اداکاری کے بعد اب اقرا عزیز سلور اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ اْن کی ڈیبیو فلم میں اْن کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ اْن کے منگیتر یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’ہاف فرائی‘ ایکشن اور

کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہے جس میں یاسر اور اقرا کے ساتھ فیضان خواجہ اور فریال محمود بھی شامل ہیں۔ یہ فلم صرف اقرا کی ڈیبیو فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی جوڑی کی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ انٹری لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔واضح رہے کہ کٹاکشا اور تیور جیسی فلموں میں ہدایت کاری کرنے والے ابو علیحہ اس کامیڈی فلم ’ہاف فرائی‘ میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منتوانے نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…