اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو شرمندہ کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہیں اور کینیس جیسے بڑے عالمی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ پیرس فیشن ویک میں شریک ہوئیں مگر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنے ایک آرٹیکل ان کے متعلق ایسا کچھ لکھ دیا کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ماہرہ خان ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اسی کمپنی نے انہیں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی پاکستانی ماڈل و اداکارہ پیرس فیشن ویک میں

ریمپ پر واک کر رہی تھی تاہم اس فیشن ویک سے متعلق اپنے ایک آرٹیکل میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ماہرہ خان کو ماڈل و اداکارہ لکھنے کی بجائے ’ایل اورئیل پاکستان‘ کی ٹیم کی رکن قرار دے دیا۔گویا وہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو جانتے ہی نہ تھے، یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی۔ بہر حال، ماہرہ خان نے اس ایونٹ میں بھی اپنا نقش جمایا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر فیشن ویک کے دوران بنائی گئی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…