اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یاسر حسین 2 سال بعد بڑے پردے پر کامیڈی کرنے کو تیار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور ہدایت کار ابو علیحہ کو ان کی ہارر فلم ’’کتاکشا‘‘ کے لیے کافی پذیرائی ملی اور اب وہ ’’ہاف فرائی‘‘ نامی کامیڈی فلم بنارہے ہیں۔ہاف فرائی میں کوئی اور نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکار یاسر حسین مرکزی کردار نبھائیں گے، جن کی کامیڈی کو فلم’’کراچی سے لاہور‘‘ میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم میں یاسر کے ہمراہ فریال محمود کام کررہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر یاسر حسین کے ساتھ کام کرنے پر اپنے جوش کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق اس فلم میں

یاسر حسین کی منگیتر اقرا عزیز بھی معاون کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابو علیحہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ فلم میں فریال اور یاسر کے ساتھ ساتھ فیضان خواجہ بھی کام کریں گے۔خیال رہے کہ یہ فریال محمود کی پہلی جبکہ یاسر حسین کی تیسری فلم ہے۔یاسر حسین اس سے قبل 2015 کی فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ اور 2016 کی فلم’’لاہور سے آگے‘‘ میں کام کرچکے ہیں۔ان دونوں ہی فلموں کی کہانی کامیڈی تھی اور اب یاسر حسین کی تیسری فلم بھی کامیڈی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…