ہارلی کوئن کی’ ’دی برڈز آف پرے‘‘ میں واپسی

3  اکتوبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)ہولی و وڈ فلموں ’سوسائڈ اسکواڈ‘ جسٹس لیگ، سیکریٹ سکس اور ولینز‘ میں ایکشن دکھانے والے معروف خاتون سپر ہیرو فکشن کردار ’ہارلی کوئن‘ کی نئی فلم ’دی برڈز آف پرے‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔یہ اب تک کی ’ہارلی کوئن‘ کی مرکزی کردار کی پہلی فلم ہے جسے ڈی سی کامکس کے ’ایکسٹینڈڈ یونیورسل‘ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

کم دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار ’ہارلی کوئن‘ ایک منفرد مہم میں مصروف دکھائی دیں گی۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ’ہارلی کوئن‘ اپنے پارٹنر کردار ’جوکر‘ سے الگ ہوکر خواتین کے ایک اسکواڈ کا حصہ بن جاتی ہیں جو ایک کمسن بچی کو جرائم پیشہ افراد سے بچاتے ہیں۔ٹریلر میں ’ہارلی کوئن‘ کے کردار کو جرائم پیشہ افراد سے منفرد انداز میں الجھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ اس بار مداحوں کو سائنس فکشن فلم میں جہاں ’ہارلی کوئن‘ ایکشن میں دکھائی دیں گی، وہیں وہ ہلکی پھلکی مزاح سے شائقین کا دل بھی بہلاتی نظر آئیں گی۔فلم میں ہارلی کوئن کا کردار 29 سالہ آسٹریلین اداکارہ مارگوٹ ایلسی رابی نے ادا کیا ہے، جنہوں نے اسی ہی کردار کو 2016 کی مقبول فلم ’سوسائڈ اسکواڈ‘ میں ادا کیا تھا۔مارگوٹ ایلسی رابی اسی کردار کو ’سوسائڈ اسکواڈ‘ کے سیکوئل میں بھی ادا کریں گی۔ان کے علاوہ ’برڈز آف پرے‘ کی دیگر کاسٹ میں میری ایلزبیتھ، روزی پیرز، کرس میسینا اور اعلی وانگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کی کہانی کرسٹینا ہڈسن نے لکھی ہے جب کہ اسے مارگوٹ روبی نے پروڈیوس کیا ہے اور ان کے ساتھ دیگر 2 افراد نے بھی اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ہدایت کار کیتھے یان کی اس فلم کو آئندہ برس فروری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…