جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ریلیز سے قبل فلم ’’زندگی تماشا‘‘ عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فیچر فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر 2 دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا، جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین میں پذیرائی حاصل کرلی تھی۔فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی حساس اور اہم موضوع کے گرد گھومتی ہے۔فلم کے ٹریلر میں عندیہ دیا گیا تھا کہ فلم میں مذہب اور سیاست کا لبادہ اوڑھے لوگ کس طرح اپنا مقاصد حاصل کرتے ہیں۔فلم میں کچھ کرداروں کو بظاہر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا تھا۔ٹریلر میں ہی اگرچہ یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ فلم کا انٹرنیشنل پریمیئر جنوبی کوریا میں ہونے والے ’بوسان فلم فیسٹیول‘ میں ہوگا جو کل سے شروع ہو رہا ہے۔تاہم اب فلم کے آفیشل ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ’ ’بوسان فلم فیسٹیول‘‘ میں نہ صرف فلم کی نمائش ہوگی بلکہ اسے اہم ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ فلم کو بوسان فیسٹیول میں دیے جانے والے ایوارڈ ’کم جیسوئک‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو دنیا بھر سے پیش کی جانیوالی سب سے نمایاں فلم کو دیا جائے گا۔فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی، جن میں مختلف فلموں میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔اگرچہ ’زندگی تماشا‘ کو بوسان فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا، تاہم اسے پاکستان میں ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس کے اختتام یا پھر 2020 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کہانی نرمل بانو نے لکھی ہے اور اسے سرمد کھوسٹ نے بنایا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ’منٹو‘ بنائی تھی۔فلم کی کاسٹ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…