نیو یارک (این این آئی) بولڈ ریپر گلوکارہ و امریکی ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے والے فوٹوگرافر
کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ اداکارہ کے انکشاف کے بعد متعدد مداحوں نے انہیں جھوٹا بھی قرار دیا۔ایک شوبز ویب سائٹ کے مطابق کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا ۔