ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سویڈن کی اداکارہ نے بالی ووڈ کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے بیان کر دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) سویڈن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایلی اورم نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران انہیں بھی دیگر کئی اداکارائوں کی طرح کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کی چکا چوند نگری کی اصل حقیقت پوری دنیا کے سامنے بیان کردی۔ اداکارہ ایلی اورم نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد ہاتھ ملاکر باہر جانے لگیں تو ڈائریکٹر نے

انگلی سے ان کی ہتھیلی پر خارش کی۔ ’ میں کچھ سمجھ نہیں پائی ، میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندوستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد انہیں بہت حیرت ہوئی اور وہ ہر انسان کو یاد کرنے لگیں جن کے ساتھ انہوں نے ہاتھ ملایا تھا۔ایلی اورم کے مطابق بالی ووڈ میں انہیں غیر ملکی ہونے کے باعث امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے باعث انہیں بہت زیادہ پریشانیاں اٹھانا پڑیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنے قد کاٹھ، دانتوں اور لمبے بالوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ، انہیں اپنا وزن کم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ، ’ مجھے اپنے بالوں سے بہت زیادہ پیار تھا لیکن مجھے کہا گیا کہ انہیں کٹوادوں کیونکہ ان بالوں کے ساتھ میں آنٹی لگتی ہوں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کی رنگین دنیا میںنوجوان لڑکیوں اور اداکارائوں کا جنسی استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کے واقعات متعدد اداکارآں کے ساتھ پیش آچکے ہیں او روہ مختلف مواقع پر ان کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…