جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وینا ملک نے نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور اْن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا، بھارت بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز اْٹھانے کا بھی کہا۔وزیر اعظم کی تقرر کے بعد جہاں دنیا بھر میں مودی پر

لعنت ملامت کی جارہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ’ہندوستان ہندو کا۔وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…