جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فردوس جمال کے بیان پر ’’بھولے‘‘ کا رد عمل سامنے آگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکار فردوس جمال کے بھولا کی اداکاری سے متعلق کی گئی تنقید پر عمران اشرف کا رد عمل سامنے آگیا۔عمران اشرف نے سوشل میڈیا پیچ پر فردوس جمال کی تنقید پر رد عمل میں کہا کہ وہ بہت ہی با کمال اداکار ہیں اور میں اْن کی رائے اور نظریے کا احترام کرتا ہوں کیوں کہ فردوس جمال ہماری انڈسٹری کے بڑے ہیں اور یقیناً اگر فردوس صاحب ’’ بھولے ‘‘ کا کردار ادا کرتے تو مجھ سے ہزار گناہ زیادہ بہتر کرتے۔عمران اشرف نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فردوس کی

بات پر جذبات سے بھرا کمنٹ اور رائے کا اظہار نہیں کرے۔ جیسے گھر میں بڑے ہمیں سمجھانے کے لئے کچھ کہتے ہیں تو ہم بْرا نہیں مانتے ٹھیک اسی طرح فردوس جمال صاحب بھی ہمارے بڑے ہیں اور مجھے اْن کی بات کا بالکل بھی بْرا نہیں لگا بلکہ میں مزید سیکھنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ اداکارفردوس جمال نے عمران اشرف سے متعلق کہا تھا ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ میں ان کی جانب سے ادا کیا گیا بھولے کا کرداربہترین اداکاری نہیں بلکہ محض دکھاوا تھا، اورایسا کردارپہلے بھی بہت سے فنکارادا کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…