جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چاکلیٹی ہیرووحید مراد کی سالگرہ ،گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اپنے وقت کے نامورپاکستان کے چاکلیٹی ہیروکے نام سے مشہوراداکاروحید مراد کی سالگرہ پرگوگل ڈوڈل بھی ان کے رنگ میں رنگ گیا۔گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ کے دن ان کے رنگ میں رنگ گیا۔ گوگل ڈوڈل میں اداکارکی بہترین عکاسی کی گئی ہے جہاں فنکار کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہونے والے پاکستان کے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے ابتدائی تعلیم میری کلاسواسکول سے حاصل کی بعد ازاں انہوں نے انگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم ’’ساتھی‘‘ سے کیا۔ 1962 میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک اہم رول کے لیے کاسٹ کیا گیا اس فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔ وحید مراد کی شہرت میں فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ سے مزید اضافہ ہوا۔ انہیں پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ’’ارمان‘‘ کے لیے بیک وقت فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔چاکلیٹی ہیرو نے’’ اولاد‘‘ سے لے کر’’ زلزلہ‘‘ تک کل 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جانداررہا۔ ’’ اکیلے نہ جانا‘‘ سے لے کر دیگر گانوں نیانہیں لازوال شہرت دی۔ اْن کی پہلی فلم ’’اولاد‘‘ اورآخری ریلیز شدہ فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی۔انہوں نے ایک پشتو فلم ’’پختون پہ ولایت کے‘‘ میں بھی کام کیا، یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم ’’کالا دھندا گورے لوگ ‘‘کا پشتو ورڑن تھا۔ وحید مراد بیک وقت فلم ایکٹر، فلم پروڈیوسراوراسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ وحید مراد کی بہترین فلموں میں ’’ دل میرا دھڑکن تیری‘ ،’ہیرا اور پتھر‘ ،’ارمان‘ ،’عندلیب‘ ،’مستانہ ماہی‘، ’انسانیت‘ ،’دیور بھابھی‘وغیرہ شامل ہیں۔وحید مراد نے اپنی 23 سالہ فلمی زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کی بناء پرمجموعی طور پر 32 ایوارڈ حاصل کیے۔ وحید مراد نے اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی منہ بولی بہن ممتازایوب کے گھر کراچی میں گزارے اوریہیں ان کا 23 نومبر 1983 کوانتقال ہوااور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…