پیرس کی سڑکوں پر ماہرہ خان کے دلکش انداز

2  اکتوبر‬‮  2019

پیرس (این این آئی)پاکستان کی کامیاب اداکارہ اور سپر اسٹار ماہرہ خان اس وقت پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔مداح ماہرہ خان کے اس انداز کو بے حد  پسند بھی کررہے ہیں، جبکہ اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان اداکارہ کے طور پر لوریل برینڈ کی سفیر بنی اور پیرس فیشن ویک میں موجود ہیں۔چند روز قبل پیرس فیشن ویک کا حصہ بننے پر ماہرہ خان نے

ایک بیان میں کہاگزشتہ سال اپنے ملک کی کانز فیسٹیول میں نمائندگی کرنا ایک یادگار اور بہترین تجربہ تھا، اس سال میں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں اور اس کے لیے بیحد پرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ اس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مجھے ملا، یہ فیشن کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔اس دوران اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے ہر انداز کی تصویر اور متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔نیون رنگ پہننا سب کے بس کی بات نہیں، لیکن ماہرہ خان یقیناً جانتی ہیں کہ انہیں اس رنگ کو کس طرح پیش کرنا ہے۔اس انداز میں ماہرہ خان یقیناً نہایت اسٹائلز نظر آرہی ہیں، ان کا یہ لباس بھی خوب توجہ حاصل کررہا ہے۔عموماً اس انداز کے ملبوسات لوگوں کو پسند نہیں آتے لیکن ماہرہ خان اس لباس میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔اس لباس میں ماہرہ خان ماضی کا منظر پیش کرتی نظر آئیں، کریم رنگ کا یہ جوڑا یقیناً خاص ماہرہ کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔اداکارہ کا یہ ایک اور لک بہت زیادہ توجہ حاصل کررہا ہے، جس میں وہ کسی فیشنسٹا سے کم نظر نہیں آرہی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…