گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بال بال بچ گئیں

1  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی) غیر قانونی طور پر سانپ، اڑدھے اور مگرمچھ پالنے کی شوقین خوبرو اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں، مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیئے۔مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں جب خبروں میں سے ملزمہ قرار دیئے جانے کا پتہ چلا تو بھارتی میڈیا

ساتھ یہ بھی چلا رہا تھا کہ رابی پیرزادہ کو مودی کو ہراساں کرنے پر گرفتاری کا حکم آگیا، یہ سب چیزیں ایک سلسلے میں ہیں، وہ ویڈیو میں نے مودی کیلئے بنائی تھی جس پر کہا گیا کہ کشمیری لڑکی رابی پیرزادہ نے مودی کو دھمکی دی ہے ۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اڑدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات نے عدالت میں ان کے خلاف چالان پیش کیا تھا، عدالت نے رابی پیرزادہ کی عدم موجودگی میں ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔محکمہ وائلڈ حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر موذی جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…