نیویارک (این این آئی)کار ڈی بی نے خود کو ہراساں کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں کھری کھری سنادیں۔بولڈ ریپر، گلوکارہ و امریکی ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات
دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کار ڈی بی سے قبل متعدد امریکی گلوکاراؤں و اداکاراؤں نے خود کو ہراساں کرنے کے انکشافات کئے ، تاہم کسی بھی اداکارہ و گلوکارہ کے مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار نہیں دیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ کو ان کے مداح ہی جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔کارڈی بی نے ابتدائی طورپر سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2015 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔گزشتہ 4 سال میں کارڈی بی کا نام امریکا کی معروف گلوکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے اور وہ دنیا کے معروف ترین ریپر اور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔کارڈی بی نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی سمیت بل بورڈز اور دیگر ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔کارڈی بی نے 2017 میں ریپر اور گلوکار کیاری سیفس سے شادی کی اور ان سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔کارڈی بی کا شمار ہپ ہاپ کی معروف ترین ریپرز میں ہوتا ہے، وہ اپنے بولڈ انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔