پیرس فیشن ویک : ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی

29  ستمبر‬‮  2019

پیرس(این این آئی) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی۔پاکستان کی خوبصورت اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں پیرس میں منعقد ہونے والے ’’پیرس فیشن ویک‘‘ میں موجود ہیں۔

جہاں وہ پہلی بار انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں حصہ لے رہی ہیں۔ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جب کہ ماہرہ خان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ ماہرہ خان کی دیگر لوریال گرلز کے ساتھ تصاور بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں جب کہ امریکا کی مقبول ترین گلوکارہ، موسیقار اور اداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ہے اور ماہرہ کے مداح شوبز کی دنیا کی دو بڑی ہستیوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہیں پارہے ہیں۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز لوریال کی سفیر کی حیثیت سے کمیلا کیبلیو اور لوریال پیرس کی دیگر خواتین کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ اس دوران ماہرہ بہت زیادہ پْراعتماد نظر آئیں۔ ماہرہ کو دیکھ کر ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ وہ اتنے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ بلاشبہ ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ رقص کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیدونوں نہایت خوشگوار انداز میں رقص کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…