ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں ،اسکی کھوج کرنے والا مزید الجھ جاتا ہے ، ریشم

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اعتدال پسند شخصیت کے حامل لوگوں سے میری اچھی بنتی ہے اور میرے دوستوں کی فہرست میں زیادہ تر ایسے ہی لوگ شامل ہیں ، زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں بلکہ جو اس کی کھوج کی کوشش کرتا ہے وہ مزید الجھ جاتا ہے ، اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی معاملے میں اعتدال پسندی سے کام لینے والے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ ہمارا مذہب بھی ہمیں اعتدال پسندی کا ہی درس دیتا ہے ۔

ریشم نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہے اور میر ا تو اس پر قوی یقین ہے ۔ انسان کی زندگی میں بعض ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو صرف قسمت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں او ر اس کیلئے چند سال کافی نہیں ، اگر کوئی اس کی کھوج کی کوشش کرتا ہے تو وہ مزید الجھ جاتا ہے ۔ہر انسان کو اپنی زندگی سچائی کے ساتھ اور دوسرے کی بھلائی کے لئے گزارنی چاہیے اور اسی میں کامیابی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں ، ایسا کردار جس سے میرے فن کو داد ملے اسے ضرور نبھائوں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…