اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ سویرا ندیم نے کہا ہے کہ میں نے 15سال کی عمر میں ایک تھیٹر ڈرامہ دیکھ کر اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اولڈ فیشن نہیں رہیں لیکن اس کے برعکس انہیں اپنی روایات، ثقافت، ماضی اور پرانی چیزوں سے بہت پیار ہے اور ان کی نظر میں ان سب
چیزوں کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کیلئے وقت ضرور نکالتی ہیں کیونکہ انہیں خود کو وقت دینا پسند ہے۔ غصے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب کوئی دوسرا ان پر یقین نہیں کرتا تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتیں بلکہ ان کی نظر میں سب کچھ خوبصورت ہو سکتا ہے بس دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے۔