لاہور (این این آئی)ایورگرین موویزکے بینرتلے بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم’’مہربلو‘‘میں اداکارہ صائم علی کومرکزی کردارکیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،فلم کے مصنف وہدایتکارباسوچودھری ہیں جبکہ فلمسازمہرمحمداسلم ہیں جواس سے پہلے بھی متعددسپرہٹ فلمیں پاکستان فلم انڈسٹری کو دے چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں فلمسازمہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ،ان دنوںمیوزک پر کام کیاجارہا ہے،یہ فلم کہانی اور میوزک کے اعتبار سے ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی،امیدکی جارہی ہے اس فلم کی کاسٹ کومکمل کر کے جلدہی عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا۔