ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور ،پیرس لوریئل برائیڈل ویک کا رنگا رنگ آغاز،متعدد ڈیزائنرز نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پیرس لوریئل برائیڈل ویک کا ہر سال کی طرح اس بار بھی رنگا رنگ فیشن شو لاہور میں منعقد کیا گیا،فیشن ویک کے پہلے روز متعدد ڈیزائنرز نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی۔فیشن ویک کے پہلے روز ندا ازور، حسین ریہار، زوبیا زینب، ایکوا فینا رائزنگ ٹیلنٹ شوکیس اور سائرہ شکیرا کے ملبوسات پہننے ماڈلز نے ریمپ پر رنگ بکھیرے۔حسن ریہار نے اپنے ملبوسات میں زیادہ تر لال اور گلابی رنگوں کا انتخاب کیا، تمام ملبوسات پر کافی بھاری کام کیا گیا تھا جو شادیوں اور مہندی میں پہننے

جاسکتے ہیں۔زوبیا زینب کی کلیکشن نہایت سادہ اور عام رہی، انہوں نے اس میں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جو بہت زیادہ خاص نظر نہیں آئے۔ندا ازور نے منفرد ملبوسات پیش کیے، ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی ان کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ جیولری بھی نہایت منفرد نظر آئی۔ایکوا فینا رائزنگ ٹیلنٹ شوکیس میں ابھرتے ہوئے نئے ڈیزائنرز ہر سال ہی کچھ الگ اور خوبصورت پیش کرتے ہیں اور اس سال بھی وہ اس میں کامیاب ثابت ہوئے۔سائرہ شکیرا کی کلیکشن میں کچھ لباس نہایت منفرد اور خوبصورت نظر آرہے تھے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…