جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سانپ ،اژدھے رکھنے کا کیس! گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے سانپ اور اژدھے رکھنے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اداکارہ و گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 5 سال سے غیر قانونی طور پر گھر میں سانپ، اژدھوں اور مگر مچھوں کو رکھا ہے اور ان کے خلاف جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی ہے۔پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے

رواں برس 17 ستمبر کو لاہور کی عدالت میں گلوکارہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کی تھی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کے خلاف پیش عدالتی چالان میں عدالت کو بتایا تھا کہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ گزشتہ پانچ سال سے ہیں۔چالان میں مزید کہا گیا تھا کہ سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ کو گھر میں رکھنا جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ خطرناک عمل بھی ہے اور ایسا قدم اٹھانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔چالان پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے محکمہ جنگلی حیات کو رابی پیرزادہ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت دینے سمیت گلوکارہ کو 27 ستمبر کو طلب کیا تھا۔عدالت کی طلبی پر رابی پیرزادہ کی جانب سے ان کے وکیل عابد سیال ماڈل ٹان کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔جوڈیشل میجسٹریٹ حارث صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس دوران محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔دوران سماعت محکمہ وائلڈ لائف کے وکیل عبدالسمیع وڑائچ اور فلک شیر رانجھا نے عدالت سے ملزمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔جج حارث صدیقی نے اداکارہ کے وکیل سے کہا کہ یہ فوجداری کیس ہے، اس میں ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر گلوکارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ان کی مکلہ کے خلاف سرچ رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، اس وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔رابی پیرزادہ کے وکیل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے گلوکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…