ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

فنی زندگی میں بہت سے خوشگوار اور دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ فنی زندگی میں بہت سے خوشگوار اور دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں ، جب کسی گاڑی میں اپنی آواز میں پیش کیا گیا گیت سنتا ہوں تو جو خوشی ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ ایک مرتبہ جرمنی میں پروگرام پیش کرنے کیلئے موجود تھا اور دوست کی گاڑی میں تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ اچانک گاڑی خراب ہو گئی اور ابھی کئی سو کلو میٹر کا سفر باقی تھا۔ میں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور کوئی بھی ہمیں لفٹ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔ اسی دوران دوسری گاڑیوں کی طرح ایک گاڑی بڑی تیزی رفتاری سے وہاںگزری لیکن اس نے آگے جا کر بریک لگائی اور ایمر جنسی ٹریک پر واپس آیا اور کہا کہ آپ نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے اورآپ مجھے پاکستانی لگتے ہیں اور اس نے ہمیں گاڑی میں بٹھا لیا ۔ اسی دوران اس نے میری آواز میں پیش کیا ہوا گیت ’’ عشق میں ہم تمہیں کیا بتائیں ‘‘چلا دیا جسے سن کر مجھے بڑی خوشی ہوئی لیکن اسے نہ بتایا ۔ میرے دوست نے اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو معلوم آپ جس کا گانا سن رہے ہیں وہ آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہیں اور وہ حیرت زدہ ہوگیا اور اس نے دوبارہ گاڑی کو دوبارہ ایمر جنسی ٹریک پر لاکر روک دیا اورمجھے دیکھتا رہا اور بڑی خوشی کا اظہار کیا ۔اس شخص نے نہ صرف ہمیں ہماری منزل تک پہنچایا بلکہ ہمارے شو میں بھی شریک ہوا ۔انہوں نے کہا کہ فنی زندگی میں اس طرح کے درجنوں واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن یہ بات ضرور کہنا چاہوں گاکہ ہر شخص فنکار کی عزت کرتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…