لاہور( این این آئی)اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اور شوبز کو مکمل طو رپر خیر باد کہنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔ایک انٹرویو میں صوبیہ خا ن نے بتایا کہ میں آسٹریلیا جارہی ہوں جہاں دو سے تین
ماہ قیام کروں گی اور اس کے بعد آئندہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری شوبز سے دوری عارضی ہے ، شوبز میں دوبارہ کب واپسی ہو گی اس بارے حتمی طو رپر کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اسے مکمل خیر باد کہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔