بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لیجنڈ اداکار ندیم بیگ بھی کراچی کے گھمبیرمسائل پر چپ نہ رہ سکے

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) لیجنڈ اداکار ندیم بیگ کراچی کے گھمبیر مسائل پر چپ نہ سکے اور کہا کہ کراچی اب پہلے والا نہیں رہا، ہر جگہ کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی سڑکیں اور ابلتے گٹر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔کراچی میں ایک نجی ایوارڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں فلم اسٹار مرزا ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ کراچی پہلے کیا تھا اوراب کیا ہے، ایسی صورتحال میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنے سے بہتر ہے کہ ہم ان مسائل کو خود ٹھیک کریں جب کہ اس کام کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا کیوں کہ

کراچی ہماراشہر ہے اور اس ملک کی جان ہے۔ندیم بیگ نے کہا کہ میں اسی شہر سے فلموں میں کام کرنے کے شوق میں اس وقت کے ایسٹ پاکستان گیا تھا، اس وقت کا جو کراچی میرے ذہن میں محفوظ ہے، آج کا کراچی اس سے یکسر مختلف ہے، شہر بڑھ گیا ہے اور آبادی کے اعتبار سے پھیل گیا ہے۔فلم اسٹار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ شہر میں گٹر کھلے ہوئے اور مسائل کا انبار ہے تاہم انھیں اْمید ہے کہ اللہ کی مدد شامل حال رہے گی اور کراچی دوبارہ سے بدلے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…