منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف اداکار احد رضا میر نے شہرت کی اصل وجہ بتا دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف اداکار احد رضا میر نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں اب وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا اورمیری شہرت کی اصل وجہ بھی پاکستان ہے۔احد رضا میر نے ایک ویب سائٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بطور قوم ہم تقسیم ہو سکتے ہیں، خود کو مزید منتشر کر سکتے ہیں یہاں تک کہ انفرادی طور پر ہم اس موڑ پر بھی آسکتے ہیں کہ ’ تم یہ ہو‘ اور ’ میں وہ ہوں‘ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن جب وطن کی بات آتی ہے تو ہم پاکستانی متحد ہو جاتے

ہیں۔احد رضا میر نے کہا کہ میرے نزدیک یہ تمام باتیں بہت عجیب و غریب ہیں کیوں کہ مجھ میں وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ چکا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا۔ اور یہاں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ میں کہاں جا رہا ہوں خواہ میں اپنی جائے پیدائش کینیڈا ہی کیوں نہ جا رہا ہوں میں ہر جگہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں اور میری شہرت کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔واضح رہے کہ احد رضا میر فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں ایئر فورس آفیسر ڈرامہ آنگن میں سیاست دان اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے نئے ڈرامے ’عہدِ وفا‘ میں آرمی کیڈٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…