جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی والدہ پر سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محض 15 برس کی عمر میں ان کے ساتھ کی زیادتی کی گئی اور ان کی والدہ نے میرے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص سے خطیر رقم لی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا۔پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے

پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی سٹوری دکھائی اور اس سٹوری میں بیان کئے گئے حقائق سے متعلق ان سے سوالات پوچھے۔ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی سٹوری میں بیان کئے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کے ساتھ 15 برس کی عمر میں زیادتی کی۔ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کے ساتھ زیادتی کی وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ان کے ساتھ زیادتی کروا ئی ؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں ہے کہ ان کی والدہ نے ان کے ساتھ 500 ڈالرز کے عوض یہ کام کروایا۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔گڈ مارننگ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آ ئوٹ‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔ڈیمی مور کی سوانح عمری کو 24 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جب کہ ان کا یہ پروگرام بھی 24 ستمبر کو نشر ہوا۔پروگرام میں ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، در اصل وہ ان کے حقیقی والد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان

کی والدہ نے متعدد بار خودکشی کرنے کی کوشش کی اور انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ نے پہلی بار اس وقت اپنی جان لینے کی کوشش کی جب اداکارہ کی عمر 12 برس تھی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انتہائی سخت حالات دیکھے، غربت اور مسائل کی وجہ سے وہ نشہ بھی کرتی تھیں جب کہ وہ انہیں انتہائی کم عمری

میں ہی ڈانس بارز و شراب خانوں میں لے جاتی تھیں اور وہاں موجود مرد انہیں گھورتے رہتے تھے۔انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب ان کی دوسرے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…