پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکارہ وینا ملک کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ وینا ملک کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا‘ایک طرف شوبز میں پردے کو لازمی قرار دینے کا کہہ رہی ہیں تو دوسری جانب اداکاری کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا بھی بیان داغ دیا-اپنے بولڈ بیانات اور کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں صوبے

خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے سکول و کالج کی طالبات کیلئے پردے کو لازمی قرار دینے کی حمایت کی تھی۔وینا ملک نے جہاں طالبات کیلئے پردے کی حمایت کی تھی، وہیں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی خواتین کے لیے کم سے کم دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دیا جائے۔اداکارہ نے جہاں شوبز میں دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں وینا ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اداکاری کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں اور وہ کردار کے لیے ہر وہ لباس پہننے کو تیار ہوں گی جو ان کے کردار کے لیے موزوں ہو۔اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے طالبات کیلئے پردے کو لازمی قرار دینے والے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے طالبات کو زبردستی پردہ کروانے کی حمایت نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ طالبات کو چادر اوڑھنی چاہیے۔ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ تو یہ بھی مطالبہ کرتی ہیں کہ حکومت شوبز کی خواتین کے لیے دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بطور اداکارہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اور کردار کی بہتر ادائگی کے لیے وہ ہر طرح کا لباس پہننے کو تیار ہوں گی۔وینا ملک کے مطابق اگر انہیں کسی کردار کی پیش کش ہوئی اور وہ کردار انہیں پسند آگیا تو وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے کسی حد تک جا سکتی ہیں اور اس کردار کے مطابق ہر طرح کا لباس بھی پہنیں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…