جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ ریشم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کونسی نظم پڑھی؟

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این  آئی)پاکستان فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مصنف و شاعر ایوب خاور کی نظم ’تو اب یہ سب یوں ہی ہوتا رہے گا؟‘ پڑھ کر کشمیری مظلومین کے دکھوں میں سانجھ ڈالی ہے۔اداکارہ ریشم نے کشمیریوں کے لیے شاعر ایوب خاور کی نظم دلکش انداز میں پڑھی۔کشمیر میں جاری انسانیت سوزی کی جہاں پوری دنیا مذمت کر رہی ہے وہیں پاکستانی فنکار بھی اپنے اپنے انداز میں کشمیری بہن بھائیوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں

کا درد اپنے سینے میں محسوس کرتی ہیں اور یہ نظم پڑھ کر انہوں نے اپنے حصے کی شمع جلائی ہے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں ،کاروباری مراکز بند ،موبائل ،انٹر نیٹ سمیت مواصلاتی رابطوں کے ذرائع بھی منقطع ہیں۔مقبوضہ وادی میں کچھ علاقوں میں لینڈ لائن سروس بحال کی گئی ہے۔بھارتی فوج کی سڑکوں پر جگہ جگہ موجودگی سے وادی میں خوف کی فضا قائم ہے،کشمیر پریس کلب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بلا جواز کی پابندیوں کا مقصد صحافت کا راستہ روکنا ہے۔موبائل ،ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…