لاہور( این این آئی) راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی ، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔صوفی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس جھوٹے الزام کے پیچھے چھپی پوری کہانی بیان کی اور کہا ایک لڑکی کے گمراہ کرنے پر علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا،غلطی مان کرمعافی مانگ رہی ہوں ، معافی بہت پہلے مانگنا چاہتی تھی لیکن سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتی تھی۔علی ظفر نے جواب میں صوفی کی ہمت اوربہادری کوسراہا اور
معذرت قبول کرکے دعا دیتے ہوئے پیغام میں لکھا بہادری سے غلطی تسلیم کرنے پروہ ہمیشہ یاد رہیں گی۔خیال رہے صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کے الزامات چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہسپتال کے اس فنڈ ریڈنگ تقریب میں موجود تھیں۔اس تردید کے بعد صوفی نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا اور گزشتہ روز صوفی نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگی۔