ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

والدین کے شوبز میں ہونے کا فائدہ ملا، اذان سمیع خان

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماضی کی مقبول اداکارہ زیبا بختیار و موسیقار عدنان سمیع خان کے بیٹے فلم ساز، موسیقار، لکھاری و اداکار اذان سمیع خان نے اعتراف کیا ہے کہ والدین کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے انہیں فائدہ ملا۔اذان سمیع خان کی لکھی گئی فلم ’سپر اسٹار‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے نہ صرف اس فلم کی کہانی لکھی تھی بلکہ انہوں نے اس کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔

علاوہ ازیں اذان سمیع خان نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’پرے ہٹ لو اور گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی موسیقی بھی تربیت دی تھی۔اذان سمیع خان نے ان تینوں فلموں کے علاوہ بھی دیگر فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہے جب کہ وہ فلموں کی ایڈیٹینگ سمیت سائنمٹاگرافی بھی کرتے ہیں۔اذان سمیع خان نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ فلم ’آپریشن 021‘ کی تکنیکی ناکامی میں ان کی لاپرواہی شامل ہے، انہوں نے اس فلم کی ایڈیٹنگ سمیت دیگر تکنیکی معاملات دیکھے تھے۔اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی شخص اچھی موسیقی اور اچھا کام دیتا ہے تو اس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تاہم اگر کوئی ایک بھی ناکام چیز دیتا ہے تو ہمیشہ اس کے لیے مثال بن جاتی ہے۔اپنے طویل انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے فلمی سفر، اپنے خاندانی پس منظر اور مستقبل کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ جلد اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے۔اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے تو والدہ انہیں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بنائے گئے ڈرامے یا فلمیں ایڈٹ کرنے کا دباؤ ڈالتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت انہیں یہ دباؤ غلط لگتا تھا، تاہم اب انہیں احساس ہے کہ کم عمری میں ایڈیٹنگ کرنے کی وجہ سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اب وہ میوزک لکھتے یا بناتے وقت بھی ایڈیٹنگ کو ذہن میں رکھ کر کام کرتے ہیں جس وجہ سے ان کے کام میں غلطیوں کی گنجائش کم ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…