بھارتی فلم ’’گلی بوائے‘‘ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

24  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی سپر ہٹ فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلی بوائے کی ڈائریکشن زویا اختر نے کی تھی۔ فرحان اختر نے ٹویٹر پر کیا کہ ’گلی بوائے‘ کو بالی وڈ کی جانب سے سرکاری طور پر 92 ویں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو انڈیا کی جانب سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں آسکر کے لیے بھیجا گیا ہے۔بالی وڈ اداکار فرحان اختر نے ٹویٹ کی کہ ’گلی بوائے

کو بھارت کی طرف سے 92 ویں آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ، فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گلی بوائے میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا ریپر ہے اور خراب معاشی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک سپر سٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم سٹریٹ ریپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ فلم فروری میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…