ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا : شائستہ لودھی

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔ شائستہ لودھی کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبانوں میں ہوتا ہے وہ اب مارننگ شو چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کا حوالہ شہرت اب بھی مارننگ شو ہی ہے۔ حال ہی میں شائستہ لودھی نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو ’’ریوائنڈ‘‘میں شرکت کی اور اپنے مارننگ شو کے

سفر سے لے کر شادی میں ناکامی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔شائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دو اچھے لوگوں کے درمیان بن نہیں پاتی اور اپنے راستے الگ کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے لہذٰا ہم دونوں نے بھی اپنے راستے جدا کرلیے۔شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بھی بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذٰا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔ شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔اپنے مارننگ شو کے سفر کے بارے میں شائستہ نے کہاکہ مارننگ شو کے دوران اکثر وہ اسی حلیے میں اپنے بچوں کے اسکول چلی جایاکرتی تھیں جس سے ان کے بچوں کو سخت چڑ ہوتی تھی۔ یہاں تک کہ ایک دن ان کی بیٹی نے کہا کہ آپ اسکول میں کسی کو مت بتانا کہ آپ مارننگ شو کرتی ہیں جسے سن کر شائستہ حیران رہ گئیں اور کہا کیوں نہ بتاؤں کیا مارننگ شو کی میزبانی کرنا اچھا کام نہیں ہے۔شائستہ نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کو اس بات سے بہت چڑہوتی تھی کہ میں مارننگ شو میں شادیاں کراتی ہوں اور وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ یہ کیا ہر وقت شادیاں کراتی رہتی ہیں۔ شائستہ کا کہنا تھا کہ اس دوران میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی تھی کیونکہ میرے پاس وقت نہیں ہوتا تھا لیکن اب جب سے مارننگ شو سے علیحدگی اختیار کی ہے میرا میرے بچوں کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…